کراچی میں ایم کیو ایم کی تقریب میں دھماکا ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا

ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ محفل میلاد میں کریکر دھماکا کیا گیا

ایم کیو ایم کی محفل میلاد میں دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی تقریب میں دھماکا آئی ای ڈی سے منسلک ایک نصب شدہ بم سے کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کی تقریب میں دھماکے سے متعلق رپورٹ مرتب کرکے ضلعی پولیس کے حوالے کردی ہے، جس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جس کے لیے 300 کلو گرام وزنی بم اسٹیج کے نزدیک فٹ پاتھ پر نصب کیا گیا تھا، جسے اہم رہنماؤں کی آمد کے وقت دھماکے سے اُڑا دیا گیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں : کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی تقریب میں دھماکا، 6 افراد زخمی

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام نے گلستانِ جوہر میں جائے وقوعہ کے دورے کے دوران اہم شواہد جمع کیے، ان نمونوں کو فرانزک لیب بھیجا جائے گا اور فرانزک ٹیسٹ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ حتمی رپورٹ جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام محفل میلاد کی تقریب میں زوردار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن دھماکے کے وقت تقریب میں موجود تھے۔
Load Next Story