شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کی سفارش

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے شہباز شریف کو دس دسمبر کو اسلام آباد لایا جائے گا


ویب ڈیسک December 09, 2018
شہباز شریف کی صحت اور حال ہی میں آنے والی طبی رپورٹس کے تناظر میں یہ سفارش کی گئی فوٹو:فائل

CAIRO: پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے لیے خط لکھ دیا۔

پنجاب حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکرٹری داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں شہباز شریف کا پہلا دن، کوئی ملنے آیا نہ گھر سے کھانا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں دس دسمبر کو اسلام آباد لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رہنے تک اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |