ہاکی ورلڈ کپ ارسلان قادر نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا
ارسلان قادر نے قومی ہاکی کپتان رضوان سینئر کی جگہ ٹیم کو بھارت میں جوائن کر لیا
قومی کھلاڑی ارسلان قادر نے ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا تجربہ کار پلیئر آج ہالینڈ کے خلاف شیڈول ڈو اینڈ ڈائی میچ کے دوران بھی ایکشن میں ہوں گے۔
تجربہ کار فارورڈ ارسلان قادر نے قومی ہاکی کپتان رضوان سینئر کی جگہ ٹیم کو بھارت میں جوائن کیا ہے، وہ آج بھارتی شہر بھونیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں ہالینڈ کے خلاف ڈو اینڈ ڈائی میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
ملائشیا کے خلاف میچ کے دوران قومی کپتان رضوان سینئر پاﺅں کی انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد قومی ٹیم مینجمنٹ نے ہنگامی بنیادوں پر ارسلان قادر کو بھارت طلب کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ارسلان قادر نے بھارت پہنچ کر نہ صرف ٹیم میٹنگ میں حصہ لیا بلکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ بھی کی۔ ارسلان قادر کا تعلق ڈی جی خان سے ہے اور ان کے حقیقی بھائی فیصل قادر پہلے ہی قومی ٹیم کا حصہ ہیں، ہالینڈ کے خلاف میچ کے دوران دونوں بھائی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ آج شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔