پنجاب میں شہریوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی تیاری

کوڑا ٹیکس 100 سے لیکر 1000 تک ماہانہ لینے کی تجویز زیر غور ہے

حکومت پنجاب نے قرض پر ویسٹ کمپنیاں چلانے سے معذرت کرلی ہے۔ فوٹو : فائل

پنجاب کے چار اضلاع کے رہائشیوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے چار اضلاع کے رہائشیوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، کوڑا ٹیکس 100 سے لیکر 1000 تک ماہانہ لینے کی تجویز زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے حکومت کیبنٹ ڈویژن سے منظوری لے گی۔


حکومت پنجاب نے قرض پر ویسٹ کمپنیاں چلانے سے معذرت کرلی ہے، لاہور سمیت چار اضلاع 46ارب 85 کروڑ روپے کے مقروض ہیں اور سابق حکومت پنجاب قرض حسنہ دیکر کمپنیاں چلارہی تھی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذمہ 39ارب 6 کروڑ، راولپنڈی 5ارب91 کروڑ، گوجرانوالہ 1 ارب 22 کروڑ، سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کے ذمہ 50 کروڑ اور بہاولپور کے ذمہ 15 کروڑ ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ماہانہ 14 ارب سے زائد خرچ کررہی ہے، لاہور کے رہائشی 35 روپے گھریلو ادا کررہے ہیں جس کو بڑھایا جائے گا جب کہ انکم کے مطابق اخراجات کے لیے کوڑا ٹیکس آئندہ سال لگایا جائے گا۔
Load Next Story