حج کوٹا میں کمی سعودی سفارتخانے کا کمیٹی بنانے کا فیصلہ

وزارت مذہبی امورمیں کمیٹی جلدکام شروع کریگی،کوٹے کے معاملے پراعتمادمیں لیاجائے گا


Jahangir Minhas July 03, 2013
وزارت مذہبی امورمیں کمیٹی جلدکام شروع کریگی،کوٹے کے معاملے پراعتمادمیں لیاجائے گا فوٹو: فائل

پاکستان میں سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کے کوٹے میں20 فیصد کمی کے فیصلے کے بعدپیداہونے والی صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلیے سعودی سفارتخانے نے وزارت مذہبی امورمیں اپنی ایک کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیاہے تاکہ سرکاری اور خصوصاً پرائیویٹ حج اسکیم کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کا خاتمہ کیاجاسکے۔

ذرائع نے بتایاکہ یہ کمیٹی چنددنوں میںکام شروع کردے گی جس کی سرپرستی سعودی سفارتخانے کے اعلی حکام کریں گے۔



ذرائع نے بتایاکہ سعودی حکومت کا حج کوٹا میں کمی کا فیصلہ چونکہ تمام اسلامی ممالک کے لیے ہے جبکہ نوازشریف کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کونہایت اہمیت دیتی ہے اس لیے کسی بھی ممکنہ صورتحال کے تدارک کے لیے سعودی سفارتخانے نے یہ اقدام کیاہے کہ حکومت پاکستان اورخصوصاً وزارت مذہبی امورکے ساتھ خصوصی تعاون کیاجاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |