نیب لاہور نے ایک سال میں پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی
انسداد کرپشن کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے نیب لاہور کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
PESHAWAR:
قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے ایک سال کے دوران ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی جب کہ اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی ۔
انسداد کرپشن کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے نیب لاہور نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2018 جاری کردی،گزشتہ ایک سال میں نیب لاہور نے کرپشن کے الزامات پر 204 ملزموں کو گرفتار کیا جن میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، سابق ارکان اسمبلی راجہ قمرالسلام، حافظ میاں نعمان، قیصر امین بٹ اور مجاہد کامران نمایاں ہیں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد, سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز جیسے نامور افرادشامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں کو بتادیا جس نے کرپشن کی اسے حساب دینا ہوگا، چیرمین نیب
سال 2018 میں نیب نے مختلف الزامات میں ملوث ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی جب کہ اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے اس سال کرپشن کے الزمات پر 196 انکوائریاں شروع کیں جب کہ 102 انکوئریاں نمٹائیں، "احتساب سب کےلیے" کا نعرہ لیے نیب نے 34 تحقیقات شروع اور مجموعی طور پر 42 تحقیقات کو مکمل اور 50 سے زائد ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔