مسائل حل نہ کرسکے تو پختونخوا حکومت چھوڑ دینگےعمران

نواز شریف اورکیانی نے اتفاق کیا تھا کہ دہشتگردی سے چھٹکارے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی


Monitoring Desk July 03, 2013
جلسے میں گرا تو غصہ آیا،بعد میں سوچا تو اس نتیجے پر پہنچا کہ اسی میں اللہ کی رضا ہے۔ فوٹو: فائل

DERA GHAZI KHAN: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا میں اْن کی حکومت مسائل حل نہ کر سکی تو وہ وقت سے پہلے حکومت چھوڑ دیں گے۔

انھوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔



میری بیماری کے دوران جنرل کیانی نے ٹیلی فون پر اور وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات میں اتفاق کیا تھا کہ دہشت گردی سے چھٹکارا پانے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔عمران کا کہنا تھا کہ لاہور میں جلسے کے دوران جب وہ گرے تو پہلے انھیں بہت غصہ آیا لیکن بعد میں آرام سے سوچا تو اس نتیجے پر پہنچا کہ جو کچھ ہوا اسی میں اللہ کی رضا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں