وزیراعظم نے پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

کراچی پورٹ قاسم کے احتجاجی ملازمین پر پولیس کا لاٹھی چارج

وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے ہمارے مسائل حل نہیں کیے، ڈاک ورکرز۔ فوٹو : فائل

پریس کلب کے باہر پورٹ قاسم کے ملازمین کے احتجاج کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پورٹ قاسم ڈاک ورکرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم نے مزدوروں کے احتجاج پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی سے باز پرس کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ محنت کشوں کے مطالبات کا جائزہ لے کر ان کا مسئلہ حل کرایا جائے۔


کراچی پریس کلب کے باہر پورٹ قاسم کے ڈاک ورکرز نے احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینین کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔

ڈاک ورکرز کا کہنا تھا کہ وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے ہمارے مسائل حل نہیں کیے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں مذاکرت بھی ہوئے جس کے بعد رہنما ڈاک ورکرز نے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔
Load Next Story