نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا

بلاول بھٹو زرداری کو نجی کمپنی پارک انکلیو کے شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک December 09, 2018
بلاول بھٹو زرداری کو نجی کمپنی پارک انکلیو کے شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا، ذرائع (فوٹو : فائل)

نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو پارک انکلیو کیس میں 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو نجی کمپنی پارک انکلیو کے شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے نیب کی طلبی کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بتایا کہ نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو جس کمپنی کے کیس میں 13 تاریخ کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے، اس کمپنی کے قیام کے وقت بلاول کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی اور وہ کمپنی کا کم عمر ترین شیر ہولڈر تھا، نیب کے اس اقدام کا مقصد پیپلز پارٹی کی قیادت پر دباؤ ڈالنا ہے۔



فرحت اللہ بابر نے مزید کہا کہ 'شکریہ نیب! مزید ایسے کام کرکے خود ہی اپنے آپ کو ایکسپوز کررہی ہے کہ وہ حکومت کا ایک سیاسی بازو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں