خیبر کا قدیم باڑہ بازار 9 سال بعد کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا

رونقیں بحال ہونے پر مقامی لوگوں اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی


ویب ڈیسک December 09, 2018
رونقیں بحال ہونے پر مقامی لوگوں اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ فوٹو : فائل

قبائلی ضلع خیبر کا قدیم باڑہ بازار نو سال بعد کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔

سرسبز پہاڑوں اور پرفضا مقام کی پہچان رکھنے والی تحصیل باڑہ کا مرکزی بازار دہشت گردی کی وجہ سے نو سال پہلے بند کر دیاگیا تھا، پاک فوج نے کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایا کیا اور علاقے کی رونقیں لوٹ آئیں، 9 ہزار دکانوں پر مشتمل بازار مکمل بحالی کے بعد عام کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔

تاجروں نے کاروبار کا آغاز کر دیا، سکھ اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے بھی کاروبار دوبارہ شروع کر دیا ہے جب کہ مقامی لوگ باڑہ بازارکی بحالی پربے حد خوش ہیں۔

بازار کے علاوہ باڑہ میں ڈاک خانہ، ٹرانسپورٹ اڈے، تحصیل انتظامیہ، نادرا اور منتخب نمائندوں کے دفاتر بھی کھل گئے ہیں اور باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں