چیف جسٹس نے جہانیاں میں ماں بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا

ماں بیٹی کے قتل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چیف جسٹس نے نوٹس لیا


ویب ڈیسک December 09, 2018
ماں بیٹی کے قتل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چیف جسٹس نے نوٹس لیا (فوٹو: انٹرنیٹ)

چیف جسٹس نے جہانیاں میں مخالفین کی جانب سے ماں بیٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پنجاب کے شہر جہانیاں میں ماں بیٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کو مخالفین نے گھر واپس جاتے ہوئے قتل کیا، انہیں قتل کیے جانے کے بعد کسی نے جائے وقوع پر پڑی ان کی لاشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرادیں جس کے بعد یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں