پشاور چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ 6 اہلکار شہید 10 حملہ آور ہلاک

200 کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔


ویب ڈیسک July 03, 2013
200 کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ فوٹو اے ایف پی

ایف آر کے علاقے کشن گڑھ میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملے کے نتیجے میں ایف سی کے 6 اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ سے 10 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پشاور کے قریب ایف آر کے علاقے کشن گڑھ میں 200 کے قریب دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 6 اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے، اہلکاروں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

حملے کے بعد خاصہ دارفورس کے 3 اہلکاربھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، واقعےکے بعد ایف سی اور پشاور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں