ایکسپریس میڈیا گروپ نے ذمہ دارانہ صحافت پر7 ایوارڈز اپنے نام کرلیے
غیر سرکاری تنظیم آگاہی کی طرف سے صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی
LOS ANGELES:
غیر سرکاری تنظیم آگاہی کی طرف سے صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں 49 کیٹگریز میں سے 7 ایوارڈز ایکسپریس میڈیا گروپ کے نمائندوں کے نام رہے۔
نیشنل کونسل آف آرٹس میں صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعترا ف میں غیر سرکاری تنظیم آگاہی کی جانب سے تقریب ہوئی جس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کو مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پرایوارڈز دیئے گئے۔
تقریب میں 49 کیٹگریز میں منفرد نیوز کنٹینٹ اور ذمہ دارنہ صحافت کے باعث 7 ایوارڈز ایکسپریس میڈیا گروپ کے نام رہے، مختلف کیٹگریز میں ایوار ڈ حاصل کرنے والوں میں ایکسپریس نیوز کی ارم غنی، عرفان احمد بیگ، سید بابر علی، وصال یوسف زئی اور عاطف شیخ شامل ہیں، ایکسپریس ٹریبیون کے محمد سلیمان خان اورڈاکٹر شازیہ نے بھی ایوارڈ حاصل کیا۔
ڈان نیوز کے 6، جنگ گروپ کے 5، اے آر وائی 2 اور 92 نیوز کے بھی 2 صحافیوں کو مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ ملے، سماء ٹی وی، ہم نیوز اور نیو نیوز کو بھی ایک، ایک ایوارڈ دیا گیا۔