کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 10 افراد جاں بحق

رینجرز اور پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر 20 سے زائدمشتبہ افرادکوگرفتارکرکے اسلحہ،منشیات اوردیگر سامان برآمدکرلیا


ویب ڈیسک July 03, 2013
رینجرز اور پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر 20 سے زائدمشتبہ افرادکوگرفتارکرکے اسلحہ،منشیات اوردیگر سامان برآمدکرلیا

شہر میں قتل و غارت کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اورآج بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ رینجرز اور پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

صدر پارکنگ پلازہ کے سامنے مہاجر مسجد کے قریب 45 سالہ قاری اسد اللہ کو ٹارگٹ کلرز نے موت کی نیند سلادیا، پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق رحیم یار خان سے ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کی جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم مقتول کی شناخت نہيں ہوسکی، کھارادر کے علاقے لی مارکیٹ کھجور بازار سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، سائٹ کے علاقے میں فائرنگ سے سی آئی ڈی پولیس کا اہلکار انور عبد اللہ جاں بحق ہوگیا، گارڈن عثمان آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر 20 سے زائد مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں