اسلام آباد لاہور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں 100 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ محکمہ موسمیات


Aneela Parveen July 03, 2013
زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں 100 کلو میٹر زیر زمین تھا۔ محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، لاہور، مری، ایبٹ آباد، چترال، پشاور، شمالی وزیرستان، مالاکنڈ، میران شاہ اورمردان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں 100 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |