امریکی فٹبال اٹلانٹا یونائیٹڈ نے ٹائٹل جیت لیا فائنل میں پورٹ لینڈ ناکام

یہ رواں برس سیزن میں ان کا 35 واں گول شمار ہوا


AFP December 10, 2018

اٹلانٹا یونائیٹڈ نے پورٹ لینڈ ٹمبرز کو2-0 سے شکست دیکرمیجرلیگ سوکر ٹائٹل دوسری بار جیت لیا۔

اٹلانٹا کے اسٹار پلیئر جوزف مارٹینز نے کھیل کے 39 ویں منٹ میں گیندکوجال میں پہنچاکر ٹیم کوبرتری دلوائی، یہ رواں برس سیزن میں ان کا 35 واں گول شمار ہوا، فیصلہ کن معرکے کو دیکھنے کیلیے مرسڈیزبینز اسٹیڈیم میں 73,019 شائقین موجود رہے، ارجنٹائنی پلیئر فرانکو ایسکوبر نے 54 ویں منٹ میں اٹلانٹا کی برتری ڈبل کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔