امریکا نے ڈرون حملے بند نہ کئے تو تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں دفتر خارجہ

ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور انسانی حقوق کی کُھلم کُھلا خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک July 03, 2013
دفترخارجہ نےڈرون حملوں کوپاکستان کی خودمختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئےانہیں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے فوٹو فائل

پاکستان نے میران شاہ میں ڈرون حملے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر امریکا سے اس قسم کی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے .

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور انسانی حقوق کی کُھلم کُھلا خلاف ورزی ہیں۔ امریکی ڈرون حملوں میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔ جس کے باعث دہشتگردی کو فروغ اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بارہا احتجاج کے باوجود امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور رواں سال اب تک 13 سے زائد حملے ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں