انٹربینک میں ڈالر کی سنچری اوپن مارکیٹ میں 101 روپے سے تجاوز کرگیا

موجودہ مالی حالت کے پیش نظر روپے کی قدر میں مزید کمی ہوسکتی ہے، ماہرین


ویب ڈیسک July 03, 2013
گزشتہ کئی ماہ سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 100 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 101 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز بھی روپے کی قدر میں کمی جاری رہی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 87 اضافے کے بعد 100 روپے 3 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے 101 روپے کی سلامی لے لی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی اور معاشی بے حالی کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں