ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد

ملکہ کوہسارمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد مری نے برف کی سفید چادراوڑھ لی


ویب ڈیسک December 10, 2018
نتھیا گلی اور وادی کاغان کے مختلف مقامات پررات سے وقفہ وقفہ سے برفباری جاری ہے : فوٹو: فائل

ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث سردی کی لہرمیں بھی اضافہ ہوگیا جب کہ پہاڑی علاقوں میں برف پڑنا شروع ہوگئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پہاڑوں پربرف پڑرہی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رات گئے کراچی میں بارش ہوتے ہی شہرکے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بارش کے بعد گلشن اقبال ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی ، ملیر ، قائد آباد ، شاہ فیصل کالونی ، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن میں بھی بادل برسیں گے۔

دوسری طرف ملکہ کوہسارمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد مری نے برف کی سفید چادراوڑھ لی۔ نتھیا گلی اور وادی کاغان کے مختلف مقامات پررات سے وقفہ وقفہ سے برفباری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ دوروزتک جاری رہے گا اوراسکردومیں برفباری سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں