گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کی قبرسے نکال کر لڑکی کی لاش کی بے حرمتی
قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے شک کی بنیاد پرایک شخص کو گرفتارکرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قلعہ دیدار سنگھ میں لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی محمد منیر کی 15 سالہ بیٹی زینب گزشتہ روز کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئی تھی جسے لواحقین نے رات کو دفن کیا تاہم بدھ کی صبح لڑکی کی میت قبر سے باہر پڑی ہوئی ملی، مقامی لوگوں نے لڑکی کے ورثا اور پولیس کو اس کی خبر دی۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کی میت کو مبینہ طورپر زیادتی کے لئے قبر سے نکالا گیا ہو تاہم تحقیقات کے بعد ہی صورت حال واضح ہوسکے گی اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے گا، ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہوتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے شک کی بنیاد پرایک شخص کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔