اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر حصص کی مالیت میں 120 ارب کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس نے 600 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرلی

کے ایس ای 100 انڈیکس نے 600 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرلی فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی آگئی اور مثبت توقعات پر تازہ سرمایہ کاری سے حصص کی مالیت 120 ارب روپے بڑھ گئی۔

وزیراعظم کے دورہ کراچی اور تاجروں کے وفد کی ملاقات کے بعد مثبت اقدامات کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر آگئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 737 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی اور 39299 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا اور 6.63 ارب روپے مالیت کے 15 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔ مثبت توقعات پر تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں حصص کی مالیت 120 ارب روپے بڑھ گئی۔


یہ بھی پڑھیں: کراچی میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران زیادتیوں کا ازالہ کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا تھا ۔ اسٹاک مارکیٹ اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی ترجیحات اور پالیسی واضح کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں، تاجر ہمیں تجاویز دیں، بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
Load Next Story