کراچی میں اساتذہ کا کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج ٹیچر کی خود سوزی کی کوشش

کئی برسوں سے درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث اہل خانہ فاقوں پر مجبور ہیں، اساتذہ


ویب ڈیسک July 03, 2013
خودسوزی کرنے والے استاد کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: راشد اجمیری

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اساتذہ کی جانب سے احتجاج کے دوران ایک ٹیچر نے خود کو آگ لگالی۔

سندھ اسمبلی کے باہر کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں تاہم کچھ ماہ سے ان کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی جس کے باعث وہ اور ان کے اہل خانہ فاقوں پر مجبور ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ کے احتجاج کے باوجود ارباب اختیار ان کے مطالبات حل نہیں کررہے تاہم اب وہ اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے بعد ہی اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔

اس دوران احتجاج میں شامل ایک ٹیچر نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی تاہم وہاں موجود دیگر افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بچالیا، خودسوزی کرنے والے استاد کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے اساتذہ سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کےعلاوہ کسی سے بات کرنے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں