کراچی شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری میں دھواں بھرنے سے 3 افراد جاں بحق

تینوں افراد جب جناح اسپتال لائے گئے تو ان کی موت واقع ہوچکی تھی، ڈاکٹر سیمی جمالی


ویب ڈیسک December 10, 2018
تینوں افراد جب جناح اسپتال لائے گئے تو ان کی موت واقع ہوچکی تھی، ڈاکٹر سیمی جمالی

شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی ایک فیکٹری میں ملازمین رات کو شہر میں بارش کے بعد گھر جانے کے بجائے فیکٹری میں ہی سوگئے تھے اور بجلی نہ ہونے کے سبب انہوں نے جنریٹر چلادیا تھا تاہم رات بھر جنریٹر چلنے کے باعث فیکٹری میں دھواں بھرگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین ملازمین کو بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ دوسری جانب ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ تینوں افراد جب جناح اسپتال لائے گئے تو ان کی موت واقع ہوچکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں