شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کی بھابھی سے تیسرے بچے کے باپ بن گئے

گوری خان کی بھابھی نے شاہ رخ خان کے تیسرے بچے کو 27 جون کو جنم دیا


ویب ڈیسک July 03, 2013
سروگیٹ طریقے سے پیدا ہونے والے بچےکی پیدائش کےسرٹیفکیٹ پر شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان کانام لکھا ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے اپنے گھر پیدا ہونے والے تیسرے بچے کے لئے سروگیٹ یعنی''کرائے کی ماں'' کی خدمات حاصل کی تھیں جو کوئی اور نہیں ان کی اپنی بھابھی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ نے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کےلئے مسٹرپرفیکٹ عامر خان اوران کی اہلیہ کرن راؤ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروگیٹ یعنی "کرائے کی ماں" کی خدمات حاصل کی تھیں جوکوئی اورنہیں بلکہ شاہ رخ کہ اہلیہ گوری کی بھابھی تھیں، اس طریقے میں شاہ رخ خان کا تولیدی مادہ ان کے بطن میں ڈالا گیا تھا۔

گوری خان کی بھابھی شاہ رخ کے بچے کو 27 جون کو جنم دینے کے بعد لندن روانہ ہوگئیں،بچےکی پیدائش کےسرٹیفکیٹ پر شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان کانام لکھوایا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ صحت بھی اس بات کی تحقیقات کررہا کہ آیا کنگ خان نےبچےکی پیدائش سے قبل اس کی جنس کا پتہ کرایا تھا یا نہیں کیوں کہ بھارت میں بچیوں کےجینز کامعلوم ہونے پران کی پیدائش سے قبل ہی قتل کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بچوں کی جنس پتہ کرانےکو جرم قراردیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں