اسلام آباد کے ڈی چوک میں اساتذہ کا دھرنا

ہمیں فوری مستقل کیا جائے اور معمولی تنخواہوں کی ادائیگی فوری کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ


ویب ڈیسک December 10, 2018
ہمیں فوری مستقل کیا جائے اور معمولی تنخواہوں کی ادائیگی فوری کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ

اسلام آباد کے ڈی چوک میں اساتذہ کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے دارالحکومت میں شدید سردی اور بارش کے باوجود کمیونٹی اسکول کے اساتذہ کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے آئی خواتین اساتذہ بھی شریک ہیں۔

واضح رہے بیسک ایجوکشن کمیونٹی اسکولز کے اساتذہ آٹھ روز سے ڈی چوک میں سراپا احتجاج ہیں جب کہ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری مستقل کیا جائے اور معمولی تنخواہوں کی ادائیگی فوری کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں