پاکستان اور چین کے درمیان 25 معاہدوں پر ستخط ہوں گے شہباز شریف

کشکول توڑ دیا ہے ہم چین بھیک مانگنے نہیں آئے بلکہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 03, 2013
کشکول توڑ دیا پے ہم چین بھیک مانگنے نہیں آئے ،پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، شہباز شریف. فوٹو: فائل

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین کے موقع پرپاکستان اور چین کے درمیان 25 معاہدوں پر ستخط ہوں گے۔

چین کے شہر بیجنگ میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان 25 معاہدوں پر ستخط ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین سے کوئلہ، پن بجلی ،بائیو گیس معاہدے بھی زیر غور ہیں جبکہ ،بجلی ،ٹرانسپورٹ ،تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں بھی چین سے تعاون چاہتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ چینی قیادت سے کاشغر سے گوادر اور کراچی تک سڑکیں بنانے اور کراچی میں میٹرو ٹرین چلانے پر کل بات ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں تاہم ہم عوام کی طاقت سے ان کے یہ ناپاک عزائم خاک میں ملادیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے بحرانوں اور چیلنجوں کا سامنا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ صف اول کے ملک کے طور پر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کشکول توڑ دیا ہے اور ہم چین بھیک مانگنے نہیں آئے، پاکستان میں لوڈشیڈنگ سے ملک کی صنعتیں تباہ ہورہی ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کر کے اسے 8 گھنٹے تک لایا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں