ساراعلی خان اپنی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کی کامیابی پرخوشی سے سرشار

مداحوں نے مجھے اور میرے کام کو پسند کرلیا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک December 10, 2018
فلم میں سارہ علی خان  ’مکو‘ اور سوشانت سنگھ راجپوت نے ’منصور‘ کا کردار ادا کیا ہے: فوٹو: فائل

چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اپنی نئی فلم 'کیدرناتھ' کی کامیابی پربہت خوش ہیں اورآگے مزید اچھا کام کرنے کا وعدہ کرتی نظرآتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان حال ہی میں ریلیزہونے والی اپنی فلم 'کیدرناتھ' کو مداحوں کی جانب سے پسند کرنے پربے حد خوش ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان کے کام کی تعریف کررہے ہیں اس سے وہ بہت خوش ہورہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اب اندازہ ہوگیا ہے کہ مداحوں نے انہیں پسند کرلیا ہے اوراب میں سب سے وعدہ کرتی ہوں کہ آنے والے پراجیکٹس میں مزید محنت سے کام کروں گی۔

اداکارہ نے ایک بار پھربالی ووڈ میں چھائی اقرباپروری سے متعلق کہا کہ یہ ایک متنازعہ معاملہ ہے لیکن اس سب کے باوجود اگر مجھے پسند کیا گیا ہے تومیں بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک کپورکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'کیدر ناتھ' میں سارہ علی خان 'مکو' اور سوشانت سنگھ راجپوت نے 'منصور' کا کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں