برطانوی ٹی وی چینل فور کا رمضان المبارک میں براہ راست اذان نشر کرنے کا اعلان

ماہ صیام میں میں اذان نشر کرنے سےغیر مسلموں کے سامنے اسلام کا بنیادی فلسفہ اجاگر ہوگا، سربراہ چینل فور


ویب ڈیسک July 03, 2013
دو ماہ قبل لندن میں دو سیاہ فام مسلمانوں کے ہاتھوں ایک برطانوی فوجی کے قتل کے بعد برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی پائی جاتی ہے، فوٹو:فائل

برطانیہ کے معروف نشریاتی ادارے چینل فور نے رمضان المبارک کے دوران اپنی نشریات میں براہ راست اذان اور اسلام کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چینل فور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں گزشتہ دنوں 2 نو مسلموں کے ہاتھوں ایک فوجی کے قتل کے بعد مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزجذبات پیدا ہوئے ہیں جسے کم کرنے اور باہمی رواداری پیدا کرنے کے لئے ان کے ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ ماہ صیام میں میں چینل براہ راست اذان نشر کرے گا اس کے علاوہ ایک خصوصی پروگرام بھی نشر کیا جائے گا جو ناصرف مسلمانوں کے لئے باعث تقویت ہوگا بلکہ اس سے غیر مسلموں کے سامنے اسلام کے بنیادی فلسفے کو اجاگر اوران کو مسلمانوں کی عبادات سے بھی روشناس کرایا جائے سکے گا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل لندن میں دو سیاہ فام مسلمانوں کے ہاتھوں ایک برطانوی فوجی کے قتل کے بعد برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی پائی جاتی ہے، جس کے باعث گزشتہ دنوں کئی مساجد پر حملے بھی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں