دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان شعیب کامران اورعمران ڈراپ یونس بھی جگہ نہ بنا پائے

شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور ناصر جمشید ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ میں شامل

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ 15 کے بجائے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اعلان کردہ قومی کرکٹ ٹیم میں ناقص کارکردگی کے باعث شعیب ملک، کامران اکمل اور عمران فرحت ڈراپ کردیئے گئے ہیں جبکہ یونس خان بھی ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بناپائے۔

لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے چیرمین اقبال قاسم نے مصباح الحق اور محمد حفیظ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کالی آندھی کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا، جس کے مطابق دورے کیلئے ون ڈے اسکواڈ 15 کے بجائے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔


ون ڈے سیریز میں گرین شرٹ کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید ،احمد شہزاد ،محمد حفیظ، اسد علی، عمرامین، محمد رضوان، عبدالرحمان، حارث سہیل، شاید آفریدی، اسد شفیق ، سعید اجمل، وہاب ریاض، جنید خان اور محمد عرفان کے علاوہ 16ویں کھلاڑی کے طور پر عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کریں گے جب کہ ناصر جمشید، احمد شہزاد، وہاب ریاض، محمدعرفان،حماد اعظم، اسد علی، عمر امین، ذوالفقار بابر، جنید خان، حارث سہیل، عمر گل، شاہد آفریدی، سہیل تنویر اور سعید اجمل شامل ہیں۔

دوسری جانب بیٹنگ کوچ ٹرینٹ ووڈ ہل کو فارغ کردیا گیا ہے جولین فاؤنٹین فیلڈنگ اور محمد اکرم بولنگ کوچ ہوں گے جبکہ نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر ہوں گے، دورے کے دوران محمد عثمان ویڈیو اینالسٹ ہوں گے۔
Load Next Story