امریکا پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے ڈرون حملے بند کرے وزیرداخلہ

پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 03, 2013
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ تعاون سے انتہا پسندی کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی۔ فوٹو: فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی علاقائی حدود کا احترام کرتے ہوئے ڈرون حملے فوری طور بند کردینے چاہیئں۔

اسلام آباد میں چوہدری نثارعلی خان اورامریکی سفیررچرڈاولسن کی ملاقات کے درمیان امریکی فورسز کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں لیکن امریکا کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان کی علاقائی حدود کا احترام کرتے ہوئے ڈرون حملے فوری طورپر بند کردے،امریکی سفیررچرڈ اولسن نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار کوسراہتے ہوئے اسے قابل ستائش قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |