
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں معاشرے کے غریب، پسماندہ لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے استحصال کو روکنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے محروم طبقات کے وقار، انہیں مساوی حقوق کی فراہمی اور مساوات اور اس نصب العین کو ٹھوس حیثیت میں تبدیل کرنے کے لئے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان عالمی ادارے کے منشور کی مکمل پاسداری کرتا ہے جو کسی زبان، نسل، صنف اور مذہب کی تفریق کے بغیر انسانی حقوق کے احترام اور آزادی کے بنیادی حق کی حوصلہ افزائی اور اس کے فروغ پر زوردیتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔