کسی بھی کھلاڑی کو اس کی ایک یا دو میچز کی کارکردگی پرٹیم سے نکالنا صحیح نہیں حفیظ

آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ہم بہترین کمبی نیشن تیار کرلیں گے، محمد حفیظ


ویب ڈیسک July 03, 2013
کسی کھلاڑی کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے کم از کم ایک یا دو سیریز کا موقع ملنا چاہئے، محمد حفیظ۔ فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو اس کی ایک یا دو میچز کی کارکردگی کی بنا پرٹیم سے نکالنا صحیح نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کا انتخاب باہمی اتفاق سے ہوتا ہے اس لئے ہم ٹیم کی فتح یا شکست کو مشترکہ طور پر قبول کرتے ہیں تاہم چیمپئینز ٹرافی کے لئے ٹیم میں شامل کئے گئے کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا اوراس میگا ایونٹ میں ذاتی طور پر ان کی بھی کارکردگی بہتر نہیں رہی لیکن یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ وہ گزشتہ 3 سال کے دوران ٹیسٹ کے بہترین اسکورر رہے ہیں، ایک یا دو میچز پر کسی کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ نہیں کرنا چاہئے اس کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے کم از کم ایک یا دو سیریز کا موقع ملنا چاہئے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان نے گزشتہ دنوں کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو شکست دی جبکہ بھارت کے ساتھ سیریز برابر کی جو ہماری کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئندہ بھی اس کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کو بھرپور موقع مل رہا ہے اور آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ہم بہترین کمبی نیشن تیار کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں