حکومت کو ڈرون حملے رکوانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے عمران خان

ڈرون حملوں كابراہ راست تعلق خارجہ ودفاعی پاليسی سے ہےاس لئےاسےروکنےکی ذمہ داری بھی وفاقی حكومت پرعائدہوتی ہے،عمران خان


Numainda Express July 03, 2013
حکومت ڈرون حملے ركوانے كے حوالے سے اپنے وعدے پورے كرے، عمران خان فوٹو: فائل

پاكستان تحريک انصاف كے چيئرمين عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈرون حملے روکنےکے لئے مذمتی بیان نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

عمران خان نے میران شاہ میں گزشتہ رات امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ ڈرون حملے ركوانے كے حوالے سے اپنے وعدے پورے كرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے صریحاً بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اورانہیں روکنے کے لئے حکومت کو صرف مذمتی بیان نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

تحريک انصاف كے چيئرمين عمران خان نے كہا كہ ڈرون حملوں كے متاثرين كی نشاندہی اور ان کے نام بھی اسی طرح منظرعام پر لائے جائیں جس طرح دہشت گردی کے دیگرواقعات سے متاثر ہونے والوں کے لائے جاتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ڈرون حملوں كا براہ راست تعلق خارجہ اور دفاعی پاليسی سے ہے اس لئے انہیں روکنے کی تمام ترذمہ داری بھی وفاقی حكومت پرعائدہوتی ہے اور ان کی جماعت ڈرون حملوں كے ذريعے معصوم پاكستانيوں كے قتل عام كو روكنے کے لئے وفاقی حكومت کی مکمل حمایت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں