وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

چین کے 5 روزہ دورے پر سب سے زیادہ 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے، وزارت خارجہ


ویب ڈیسک December 10, 2018
وزیراعظم کے 6 دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد اخراجات آئے، وزارت خارجہ۔ فوٹو:فائل

SHENYANG: وزیراعظم عمران خان کے 6 غیرملکی دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ 814 ہزار روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خارجہ نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے 18 ستمبر سے 20 نومبر تک غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، جس کے مطابق وزیراعظم کے 6 غیرملکی دوروں پر مجموعی طور پر 4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار، ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار اور ریاض کے 2 روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 سے زائد کے اخراجات ہوئے۔

سب سے زیادہ چین کے 5 روزہ دورے پر اخراجات آئے جو 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں، جب کہ 18 نومبر کو ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار خرچ ہوئے۔ ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں