کرپشن سے متعلق سوال پر سینئر وزیرپنجاب علیم خان غصے میں آگئے 

اگرمیں کرپٹ تھا تو (ن) لیگ بھی کرپشن میں میری حصہ دار تھی، علیم خان


ویب ڈیسک December 10, 2018
پنجاب میں وزرا کی تبدیلی کا اختیار وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کا ہے، علیم خان :فوٹو:فائل

BRUSSELS: تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیرعلیم خان کا کہنا ہے کہ اگر میں نے کرپشن کی ہے تو (ن) لیگ بھی میری حصہ داری تھی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال پر پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان غصے میں آگئے اور انہوں نے کہا کہ 2008 سے پنجاب میں (ن) لیگ کی حکمرانی تھی، میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ اگر میں کرپٹ تھا تو 11 سال آپ نے میری کرپشن بے نقاب کیوں نہیں کی، مجھ پر کیوں پردہ ڈالا گیا؟۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ میں (ن) لیگ کے دورِ حکومت میں کہیں چھپا نہیں بلکہ لاہورمیں ہی موجود تھا، لیکن میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اس کامطلب تو یہی ہے کہ کرپشن میں (ن) لیگ بھی میری حصہ دار تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب میرے خلاف نیب انکوائری کررہی ہے میرے پاس کیا تھا؟ اگر میں تحریک انصاف کے دور کے بعد حمزہ شہباز کے بارے میں کہوں کہ وہ کرپٹ ہیں تو سوال اٹھے گا کہ آپ نے کارروائی کیوں نہیں کی۔

دریں اثنا سینئر وزیرپنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدے کیے تھے وہ ترجیحات کا حصہ ہیں، وہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں، کارکردگی بہترنہ ہونے پر وزیر بدلنے کا اختیار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں