آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

پاکستان اور چین کے تمام موسموں کے تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد پر قائم ہیں، آرمی چیف


ویب ڈیسک December 10, 2018
پاکستان اور چین کے تمام موسموں کے تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد پر قائم ہیں، آرمی چیف :فوٹو: آئی ایس پی آر

KARACHI: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کنگ ژوآنو نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیرِ خارجہ کنگ ژوآنو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت،علاقائی سلامتی کے معاملات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو سراہا، اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تمام موسموں کے تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں