جسٹس مقبول باقر پر قاتلانہ حملے میں ملوث گروپ کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت گرفتار
ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سےدھماكا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،پولیس
سی آئی ڈی پولیس نے جسٹس مقبول باقر پر قاتلانہ حملے میں ملوث گروپ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جسٹس مقبول باقرپر قاتلانہ حملے میں ملوث گروپ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے دھماكا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیكلوں میں بم نصب كرکے دھماکے کرنے سمیت دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ 26 جون کو سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس مقبول باقر پر کئے گئے قاتلانہ حملے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ جسٹس مقبول باقر زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔