وزیراعظم عمران خان کا مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی کارکردگی کی بھی تعریف کی


ویب ڈیسک December 10, 2018
وزیر اعظم نے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی کارکردگی کی بھی تعریف کی . فوٹو: فائل

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی اس پر وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم کا ہرتین ماہ بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی کارکردگی کی بھی تعریف کی جب کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزرا نے خوب تالیاں بجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں