ریشابھ پانٹ نے11 کیچز تھام کر رسل اور ڈی ویلیئرز کو ریکارڈ میں جوائن کرلیا

پانٹ نے میچ میں سب سے زیادہ کیچز کا بھارتی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔


AFP December 11, 2018
پانٹ نے میچ میں سب سے زیادہ کیچز کا بھارتی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ریشابھ پانٹ نے11 کیچز تھام کر رسل اور ڈی ویلیئرز کو ریکارڈ میں جوائن کرلیا۔

بھارتی وکٹ کیپر ریشابھ پانٹ نے ٹیسٹ میں 11 کیچز تھام کر انگلینڈ کے جیک رسل اور جنوبی افریقی ابراہم ڈی ویلیئرز کو ورلڈ ریکارڈ میں جوائن کرلیا، انھوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں انجام دیا۔

ریشابھ پانٹ نے میچ میں سب سے زیادہ کیچز کا بھارتی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے، ان سے قبل وردھیمان ساہا نے10کیچز لیے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انگلش کرکٹر جیک رسل نے جنوبی افریقہ کیخلاف 1995 اور ڈی ویلیئرز نے پاکستان سے2013 کے میچ میں 11 کیچز کی پرفارمنس دکھائی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔