پہلا ٹیسٹ امپائرز نے ایشانت شرما کی کئی نوبالز نظر انداز کردیں

مجھے نہیں لگتا کہ اب امپائرز فرنٹ لائن چیک کرنے کی زحمت کرتے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ


Sports Desk December 11, 2018
مجھے نہیں لگتا کہ اب امپائرز فرنٹ لائن چیک کرنے کی زحمت کرتے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ ۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں امپائرز نے بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما کی کئی نوبالز نظر انداز کردیں۔

آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میچ میں امپائرز نے بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما کی کئی نوبالز نظر انداز کردیں، کئی مرتبہ تو ایشانت کا پاؤں لائن سے کئی انچ باہر تھا، اس کے باوجود یا تو آن فیلڈ امپائر نجل لونگ اور کماردھرماسینا نے اسے دیکھا نہیں یا پھر نوبال کی کال نہیں دی۔

نشریاتی ادارے کی جانب سے کئی بار ایشانت شرما کی ایسی نوبالز کی فوٹیج چلائی گئی جو امپائرز کی پکڑ میں نہیں آئیں۔ کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اب امپائرز فرنٹ لائن چیک کرنے کی زحمت کرتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔