وزیراعظم کا 12 جولائی کو پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
اجلاس میں ملک سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے قومی حکمت عملی طے کی جائے گی، اعلامیہ
وزیر اعظم نوازشریف نے 12 جولائی کو پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے قومی حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے امور بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے۔