ملک میں قابل لوگوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لایا جاتا عبدالقدیر خان

قدرتی وسائل کا اگر درست طریقے سے استعمال کیا جائے تو پاکستان ترکی اور ملائیشیا سے زیادہ ترقی کر سکتا ہے،ایٹمی سائنسدان

ایٹمی سائنسدان کی موجودگی ہمارے لیے باعث فخر ہے، کانفرنس سے ڈاکٹر اجمل اور پیرزادہ قاسم کا خطاب۔ فوٹو: فائل

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستان میں صلاحیت کا فقدان نہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں پر قابل لوگوں کی صلاحیتوں کوبروئے کار نہیں لایا جاتا بلکہ ان سے مشورہ تک نہیں کیا جاتا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے چار روزہ ''بائنییل کانفرنس آف پاکستان فاربائیوکیمسٹری اینڈ مالیکیولر بائیولوجی '' کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی قیادت انسٹی ٹیوٹ ترقی کے منازل بہت تیزی سے طے کر رہا ہے۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔


سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسرچ ہی کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے۔

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ کانفرنس کا انعقاد جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ کے تحت کیاگیا تھا۔

 
Load Next Story