انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ایک گولڈ اور 2 سلور میڈل پاکستان کے نام  

میں اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہوں، پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب


Mian Asghar Saleemi December 11, 2018
قاہرہ میں شیڈول چیمپئن شپ میں طلحہ نے سنیچ میں گولڈ میڈل جیتا فوٹو ایکسپریس

انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرادیا۔

پاکستانی کھلاڑی طلحہ طالب نے 67 کلوگرام میں ایک گولڈ اور 2 سلور میڈلز اپنے نام کیے۔ قاہرہ میں شیڈول چیمپئن شپ میں طلحہ نے سنیچ میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ کلین اینڈ جرک اور ٹوٹل میں سلور میڈلز اپنے نام کئے۔ چیمپئن شپ کے دوران طلحہ نے نئے قومی ریکارڈ بھی بنائے۔

انٹرنیشنل سالیڈیریٹی گیمز میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہوں، آج جو کچھ بھی ہوں، اس ملک کی بدولت ہوں، مستقبل میں بھی اس طرح کی کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام روشن کرتا رہا ہوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں