سنی اتحاد کونسل کا پولیو مہم کے حق میں اجتماعی فتویٰ

پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنا بدترین گناہ، سنگین جرم اور انسانیت دشمن عمل ہے، مفتیان کا فتویٰ


ویب ڈیسک July 03, 2013
پولیو ویکسین انتہائی محفوظ دوا ہے اور پولیو کے قطرے پلانے میں دینی و شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں،مفتیان کا اجتماعی فتویٰ فوٹو: فائل

سنی اتحاد کونسل نے خودکش حملوں کوحرام قراردیئے جانے کے بعد اب پولیو مہم کے حق میں اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیو ویکسین میں کسی بھی قسم کی کوئی حرام چیز موجود نہیں ۔

سنی اتحاد کونسل کے 50 سے زائد مفتیان نے اجتماعی فتویٰ میں کہا ہے کہ پولیو ویکسین انتہائی محفوظ دوا ہے اور پولیو کے قطرے پلانے میں دینی و شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں، اجتماعی فتویٰ میں کہا گیا کہ پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنا بدترین گناہ، سنگین جرم اور انسانیت دشمن عمل ہے۔ فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاج کے حوالے سے رسول ﷺ کی تعلیمات بڑی واضح ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |