برطانوی وزيراعظم كے دورہ پاكستان کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے گورنر سندھ

ماضی ميں كئی برطانوی كمپنيوں نےكراچی ميں سرمايہ كاری كی ہے اوران كی سرمايہ كاری ميں بتدريج اضافہ ہورہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے کہا کہ وزيراعظم ڈيوڈ كيمرون كے سرمايہ كاری كے حوالے سے اعلانات اس بات كی نشاندہی كرتے ہيں كہ مغربی دنيا پاكستان ميں ايک مثبت تبديلی ديكھ رہی ہے۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاكٹر عشرت العباد خان نے كہا ہے كہ برطانوی وزير اعظم ڈيوڈ كيمرون كے حاليہ دورےسے پاكستان كے مستقبل پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

گورنر سندھ نے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھومسن اور ڈپٹی ہائی کمشنر جان ٹکنوٹ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ايک ايسے وقت ميں جب پاكستان ميں جمہوريت پروان چڑھ رہی ہے اور حكومت كی كوشش ہے كہ پاكستان كو ترقی كی راہ پر تيزی سے گامزن كرے اور معاشی طور پر پاكستان مستحكم ہو ان حالات ميں وزيراعظم ڈيوڈ كيمرون كے سرمايہ كاری كے حوالے سے اعلانات اس بات كی نشاندہی كرتے ہيں كہ مغربی دنيا پاكستان ميں ايک مثبت تبديلی ديكھ رہی ہے اور غير ملكی سرمايہ كاروں كا اعتماد بڑھ رہا ہے جو معاشی ترقی كے لئے نيك شگون ہے ۔


گورنر سندھ ڈاكٹر عشرت العباد خان نے كہا كہ ماضی قريب ميں كئی برطانوی كمپنيوں نے كراچی ميں سرمايہ كاری كی ہے اور ان كی سرمايہ كاری ميں بتدريج اضافہ ہورہا ہے، جن كمپنيوں نے حاليہ دنوں ميں سرمايہ كاری كی ہے ان ميں سے تمام نے ہی منافع بخش كاروبار كيا ہے جس كا اندازہ اس بات سے بھی لگايا جا سكتا ہےكہ مزيد كئی مشہور برطانوی برانڈز نے كراچی ميں اپنے آئوٹ ليٹس كھولنے كا عنديہ ديا ہے۔

گورنر سندھ نے كہا كہ جن كمپنيوں نے ان كے دورہ برطانيہ كے موقع پر مفاہمتی يادداشتوں پر دستخط کئے تھے ان كے نتائج بھی متوقع ہيں جس سے سندھ خصوصاً كراچی ميں ان شعبوں ميں بھاری سرمايہ كاری كی جائے گی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی كمشنر نے كہا كہ گورنر سندھ نے اپنی مسلسل كوششوں سے برطانوی سرمايہ كاروں كو پاكستان خصوصاً كراچی ميں سرمايہ كاری كے لئے راغب كيا۔

Recommended Stories

Load Next Story