ہر پہلو سے بہترین فوج ہونا ہی ہمارا مقصد ہے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی

پاک فوج کے فائرنگ مقابلے 2013 گوجرانوالہ کور نے اپنے نام کئے اور ٹرافی جیتی۔


ویب ڈیسک July 03, 2013
مقابلوں کے دوران آرمی چیف جنرل کیانی نے بھی جی تھری سے فائرنگ کا مظاہرہ کیا اور درست نشانے لگائے۔ فوٹو: فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ہر پہلو سے بہترین فوج ہونا ہی ہمارا مقصد ہے۔

آرمی فائرنگ رینج جہلم میں پاک فوج کے فائرنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مقابلے دیکھے اور پاک فوج کے سپاہیوں کی انفرادی کارکردگی اور مہارت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، مقابلوں کے دوران آرمی چیف جنرل کیانی نے بھی جی تھری سے فائرنگ کا مظاہرہ کیا اور درست نشانے لگائے۔ رائفل جی تھری کے فائرنگ مقابلوں میں نائب صوبیدار لطیف نے پہلی، میجر نعمان نے دوسری اور حوالدار اشتیاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح لائٹ مشین گن مقابلوں میں لانس نائیک شاہد اللہ نے پہلی، نائیک اعظم نے دوسری اور نائیک غلام مصطفی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاک فوج کے فائرنگ مقابلے 2013 گوجرانوالہ کور نے اپنے نام کئے اور ٹرافی جیتی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کمانڈرز تمام شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہر پہلو سے بہترین فوج ہونا ہمارا مقصد ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سال 2012-13 کو پاک فوج میں فائرنگ کا سال قرار دے رکھا ہے جس کا مقصد آرمی یونٹوں اور فوجیوں کی فائرنگ میں مہارت کو یقینی بنانا ہے، فائرنگ کی بہترین تربیت کا مقصد حاصل کرنے کے لئے آرمی مارکسمین شپ یونٹ بھی تشکیل دی گئی ہے، تربیت کے دوران نئی تکنیک کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کے درست استعمال پر خاص توجہ دی جارہی ہے اور فائرنگ مقابلوں کا انعقاد بھی جنرل کیانی کے متعارف کرائے گئے اس تربیتی پروگرام کا اہم حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |