
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں سے متعلق رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے اعتراف کیا کہ سابق وزیراعلی شہباز شریف نے غیر ملکی دوروں پر سرکاری پیسہ خرچ نہیں کیا بلکہ تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔
تحریک انصاف کی رکن مسرت چیمہ نے صوبائی اسمبلی کے سوال جواب کے سیشن میں یہ تفصیلات پوچھی تھیں جس کے جواب میں یہ بات سامنے آئی۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے پانچ سال میں 40 غیر ملکی دورے کیے جن کے اخراجات انہوں نے خود برداشت کیے، تاہم ان کے ساتھ جانے والے سرکاری افسروں کے اخراجات قومی خزانے سے ادا کیے گئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔