نیب نے غیر قانونی بھرتیوں پر مریم اورنگزیب کے خلاف کارروائی شروع کردی

مریم اورنگزیب پر اپنے دور میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، ذرائع


ویب ڈیسک December 11, 2018
مریم اورنگزیب پر اپنے دور میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، ذرائع (فوٹو: فائل)

نیب نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے بعد اب نیب نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف شکنجہ سخت کردیا اور انکوائری شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب پر اپنے دور میں اختیارات کے غلط استعمال اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |