سبی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

برآمد ہونے والے گولہ و بارود میں دھماکا خیز مواد، مارٹر شیلز، راکٹس، اینٹی ٹینک سرنگیں اور آلات شامل ہیں،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 11, 2018
ایف سی بلوچستان نے سبی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سبی کے نواحی علاقوں سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے انٹیلی جنس بنیاد پر سبی کے نواحی علاقوں میں کارروائی کرکے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق برآمد ہونے والے گولہ و بارود میں دھماکا خیز مواد، مارٹر شیلز، راکٹس، اینٹی ٹینک سرنگیں اور آلات شامل ہیں جنہیں دھماکوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |