1بلین درخت لگانے کاپروجیکٹ ’’نیاسیٹ اپ‘‘تیار

2019 میں صرف پنجاب میں35 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔


Qaiser Sherazi December 12, 2018
5 سال میں ملک بھر میں 10 ارب نئے پودے لگانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے ملک بھرمیں1 بلین درخت لگانے کے پروجیکٹ پرکام کے آغاز کے لیے محکمہ جنگلات پنجاب نے ''نیاسیٹ اپ'' تیارکرلیاہے۔

پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے نیاچیف کنزر ویٹو فاریسٹ ایکسٹینشن ونگ بنایا گیا ہے، جس کا مرکز لاہور اورزون راولپنڈی، ملتان، لاہور میں ہوں گے، اس کے تحت 7206 یونین کونسلیں اور 28824 دیہات ہوں گے، محکمہ جنگلات کے صوبہ بھر کے تمام ڈی ایف اوزبھی معاونت کریں گے۔

مری، کہوٹہ،کلرسیداں،کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں بھی پودے لگائے جائیں گے۔ ایک سال 2019 میں صرف پنجاب میں35 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں